31/Dec/2018
News Viewed 1319 times
ريسٹورنٹ کے سامنے کھڑی پولیس موبائل ہٹانے کو کیوں کہا؟ کراچی میں پولیس اہل کاروں نے سیکیورٹی گارڈ پر تشدد کیا اور اس کا اسلحہ چھین لیا، زبردستی موبائل میں بٹھا کر ساتھ لے جانے کی کوشش بھی کی۔
آگے بھی پرھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15روپے فی لیٹر کمی کاا مکان
پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے کے بجائے عام شہریوں پر تشدد کرنے لگی ہے، موبائل لگنے سے ریسٹورنٹ سے نکلنے والی فیملیز کو مشکلات کاسامنا ہوا تو سیکیورٹی گارڈ نے پولیس اہلکاروں کو ریسٹورنٹ کے سامنے سے موبائل ہٹانے کے لیے کہا جس پر اہلکاروں نے گارڈ پر تشدد کیا, پولیس اہلکاروں کا اس پر ہی بس نہیں چلا، انہوں نے گارڈ کا اسلحہ بھی چھین لیا اور اسے زبردستی موبائل میں بٹھانا بھی چاہا، ریسٹورنٹ کی انتظامیہ کے کہنے پر گارڈ کو چھوڑا گیا۔